سی پیک خطے میں ترقی اور امن و امان کا ضامن ہے، رحمن ملک

    سی پیک خطے میں ترقی اور امن و امان کا ضامن ہے، رحمن ملک

  

 اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ سی پیک علاقائی ترقی اور امن و امان کا ضامن ہے،سی پیک انشاء اللہ دن بدن ترقی کریگا اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی،پاک چین تعلقات مثالی ہے جس پر دونوں ملکوں کے حکومتوں اور عوام کو فخر ہے۔گزشتہ روزچین کا پاکستان سے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی چیف آف مشن لی جان ژاؤ نے سینیٹر رحمان ملک سے الوداعی ملاقات کی،ملاقات میں لی جان ژاؤ کے ہمراہ نئے مقرر ہونے والے ڈپٹی چیف آف مشن و منسٹر کونسلر مِس چن زو پنگ بھی موجود تھیں۔سینیٹر رحمان ملک نے سبکدوش ہونے والے ڈی سی ایم لی جان ژاؤ کی خدمات کو سراہا،سینیٹر رحمان ملک نے نئے مقرر ہونے والے ڈی سی ایم  و منسٹر کونسلر مِس چن زو پنگ کو خوش آمدید کہا۔ رحمن ملک نے کہاکہ سی پیک پر خوش اسلوبی اور تیزی سے عملدرآمد کرانے میں لی جان ژاؤ کا کردار مثالی و قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیجان ژاؤ نے پاک چائنہ تعلقات کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ لی جان ژاؤ نے عوامی سطح پر رابطوں سمیت مختلف شعبہ جات میں اشتراک کار میں نمایاں خدمات انجام دئیے۔ انہوں نے کہاکہ مس چِن زو پنگ کو پاکستان کیلئے بطور ڈی سی ایم و منسٹر کونسلر تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ مس چِن زو پنگ کو اپنے اور اپنے پارٹی پیپلزپارٹی کیطرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ لی جان ژاؤ نے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک کا پہلے بطور وزیرِداخلہ اور بعد مین بطور چیئرمین قائمہ تعاون مثالی رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ پاک چائینہ تعلقات و سی پیک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک کے مسلسل تعاون و راہنمائی کا شکرگزار ہوں۔

 رحمن ملک

مزید :

صفحہ آخر -