پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قائم کر دہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کل چھ اگست کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے 6 اگست کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا،کمیٹی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر شریک ہوں گے، اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سعید غنی، صابر بلوچ اور نیر بخاری بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کریگی۔
پی پی اجلاس