سینیٹ میں ناکامی سے چوروں کی سیاست ختم ہو گئی، زاہد افضل 

 سینیٹ میں ناکامی سے چوروں کی سیاست ختم ہو گئی، زاہد افضل 

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے کوآرڈینیٹر زاہد افضل نے کہاہے کہ سینیٹ میں ناکامی کے بعد چوروں کے ٹولے کی سیاست ختم ہو گئی ہے، اپوزیشن نے عمران خان سے ذاتی عداوت پرصادق سنجرانی کو نشانہ بنایا،چور دروازے سے سینیٹ پر حملہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی، تحریک انصاف جنوبی افریقہ کی طرف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،جنہوں نے ان لٹیروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،زاہد افضل نے کہاعمران خان مسلم دنیا کے نئے لیڈر ابھر کر سامنے آئے ہیں،اور انشاء اللہ مسئلہ کشمیر بھی ان کے دور میں ہی حل ہو گا،نئے پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان قیام پاکستان کو استحکا م پاکستان کی جانب لے کر چل رہے ہیں، عمران خان جس مشن کیلئے اسے آگے لے کر چل رہے ہیں وہ کوئی سیاسی پروپیگنڈا نہیں ہے،عمران خان اس ملک کی معیشت کو اوپر اٹھانے میں جدوجہد کر رہے ہیں،14 اگست کو نئے پاکستان کا جنم دن ہوگا،نئے پاکستان میں عمران خان کی انتھک خدمات ہیں اور وہ اس ملک میں قرآن و سنت کا عمل دخل کرانا چاہتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -