بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کے 22ہزارسے زیادہ کیسز کی تصدیق

بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کے 22ہزارسے زیادہ کیسز کی تصدیق

  

بیجنگ(آئی این پی/شنہوا)بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، بارشوں کے موسم کے باعث پہلے تو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈینگی بخار کی وبا پھیلی مگراب یہ وبا ملک بھر کے دیگر اضلاع میں بھی پھیل چکی ہے۔

تین اگست تک کے اعداد و شمار کے مطابق، بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار سے متاثرہ 22919 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مقامی میڈیا کا اندازہ ہے کہ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد50 سے تجاوز کر گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پچھلے کچھ دنوں میں ڈھاکہ سے باہر کے علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے

مزید :

عالمی منظر -