تیونس، فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، متعدد شدت پسند ہلاک 

    تیونس، فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، متعدد شدت پسند ہلاک 

تیونیسیا(آئی این پی)تیونس میں سیکیورٹی فورسز نے قفصہ ریاست کے پہاڑی علاقے عرباطہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جس میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن جاری ہے۔تیونس کے نیشنل گارڈ کے ترجمان کرنل حسام الدین الجبابلی نے بتایا کہ ہفتے کے روز سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جبال عرباطہ میں ایک آپریشن شروع کیا ہے جس میں اب تک متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔خیال رہے کہ جولائی میں ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں 'داعش' سے وابسطہ جنگجووں کو ابو بکر البغدادی کی غائبانہ بیعت کرنے کے ساتھ تیونس میں دہشت گردانہ حملوں کا اعلان کیا تھا۔تیونس کے عبوری صدر محمد الناصر نے جمعہ کے روز ہنگامی حالت میں مزید اہک ماہ کی توسیع کردی تھی۔ ہنگامی حالت آج 4 اگست سے دو ستمبرتک جاری رہے گی۔

مزید : عالمی منظر