ہانگ کانگ میں پولیس نے مزید 20مظاہرین کو حراست میں لے لیا

  ہانگ کانگ میں پولیس نے مزید 20مظاہرین کو حراست میں لے لیا

بیجنگ (این این آئی)چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی پولیس نے غیر قانونی طور جمع ہونے کے الزام میں بیس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان افراد کی گرفتاری ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ہوئی۔ پولیس کے مطابق بعض مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم، اینٹیں اور شیشے کی بوتلیں بھی پھینکیں۔ پولیس کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ انتباہ کے باوجود مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کر دیا تھا، جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

مزید : عالمی منظر