بحر ہند اور بحرالکاہل میں عدم استحکام کے مخالف ہیں، امریکی وزیر دفاع

  بحر ہند اور بحرالکاہل میں عدم استحکام کے مخالف ہیں، امریکی وزیر دفاع

سڈنی(این این آئی)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ وہ بحر ہند اور بحرالکاہل کے خطے میں کسی بھی طرح کے عدم استحکام کے مخالف ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی میں ایسپر نے اتوار کے روز کہا کہ اس تناظر میں امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر معاملات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ خطے کی سکیورٹی ضروریات پورا کرنے پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے ایشیا پیسیفک خطے میں امریکی میزائل نصب کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ یہ میزائل کب تک نصب کیے جائیں گے تاہم انہوں نے ایسا جلد کیے جانے کا اشارہ دیا تھا۔

مزید : عالمی منظر