اینٹی نارکوٹکس داماد کو پکڑنے کیلئے دھمکیاں دے رہی ہے،اہلیہ ثنا اللہ

  اینٹی نارکوٹکس داماد کو پکڑنے کیلئے دھمکیاں دے رہی ہے،اہلیہ ثنا اللہ

  

لاہور(این این آئی)منشیات برآمداگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان کی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے نا معلوم نمبروں سے ٹیلیفون کالز کر کے داماد شہریار کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہمارے حلقے کے لوگوں کو رانا ثنا اللہ کے خلاف بیان دینے کے لئے دھمکایا جارہا ہے لیکن اللہ کے کرم سے ہمارے حلقے کے ہر گھر کا فرد رانا ثنا اللہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں نبیلہ ثنا اللہ نے کہا کہ جس دن سے مریم نواز ہمارے گھر سے ہو کر آئی ہیں اس سے اگلے روز ہمارے حلقے کے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور انہیں نوٹس بھیجے جارہے ہیں کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف بیان دیں۔ جب رانا ثنااللہ نے کچھ کیاہی نہیں تو پھر ثبوت کس چیز کے تلاش کئے جارہے ہیں۔فون کر کے کہتے ہیں کہ شہر یار کو اٹھا لیں گے۔ رانا ثنا اللہ کو جیل میں بڑی اذیت میں رکھا گیا ہے۔ 

اہلیہ ثنا اللہ

مزید :

صفحہ آخر -