سپیشل پروٹیکشن یونٹ کیلئے 15گاڑیاں، 20موٹر سائیکل پاکستان پہنچ گئے 

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کیلئے 15گاڑیاں، 20موٹر سائیکل پاکستان پہنچ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گلگت(این این آئی)سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پہلی کھیپ گلگت پہنچ گئی۔ نجی ٹی و ی کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ سی پیک سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کیلئے 15 گاڑیاں اور 20 موٹر سائیکل خریدے گئے ہیں،مزید 13 گاڑیاں اور موٹر سائیکل اگلے ہفتہ گلگت پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے 12 کروڑ روپے کی لاگت سے 63 گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں جبکہ 30 گاڑیوں کی خریداری کے لیے حکومت سے این او سی طلب کیا ہے۔آئی جی گلگت پولیس کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چار پراجیکٹس پر چینی باشندے کام کر رہے ہیں اور ان گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔
سی پیک سکیورٹی 

مزید :

صفحہ اول -