امت مسلمہ کا خوشحال مستقبل قرآنی احکامات پر عمل سے جڑا ہے: طاہر القادری

   امت مسلمہ کا خوشحال مستقبل قرآنی احکامات پر عمل سے جڑا ہے: طاہر القادری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) منہاج القرآن انٹرنیشنل یو کے کے زیر اہتمام مانچسٹر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنک انسائیکلوپیڈیا (انگریزی ورژن) کی عظیم الشان تقریب رونمائی ہوئی، جس میں مقررین نے اردو کے بعد انگریزی زبان میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی اشاعت پر قائد تحریک منہاج القرآن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ امت مسلمہ کا خوشحال مستقبل قرآنی احکامات پر عملدرآمد سے جڑا ہے۔قرآن مجید میں نباتات،حیوانات،فلکیات،جمادات اور انسانیت سے متعلق رہنمائی اور ہر سوال کا جواب موجود ہے۔ قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی بے مثال پذیرائی سے یہ حوصلہ اور دل کو اطمینان ملا ہے کہ الحمداللہ نوجوان نسل قرآن سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور خدمت دین کے حوالے سے جدید خطوط پر مزید تحقیقی کام کی آرزو مند ہے۔ قرانک انسائیکلوپیڈیا 5 ہزار سے زائدموضوعات اور 8والیم پرمشتمل ہے، اردو میں تالیف کیے گئے انسائیکلو پیڈیا کی بے پناہ پذیرائی کے بعد انگریزی زبان میں ترجمہ کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، الحمداللہ اس عظیم کاوش میں بھی اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا۔تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین،سید علی عباس بخاری، سید محمود شاہ،ابو آدم الشیرازی،تحسین خالد،فیصل خان شریک تھے ۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن امت مسلمہ کی فکری،نظریاتی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہا ہے،الحمد اللہ اسی سال40جلدوں پر مشتمل انسائیکلو پیڈیا آف سنہ بھی مکمل ہو گا اور جامع الاحکام کے عنوان سے بھی ہزاروں احادیث مبارکہ کا مجموعہ مکمل ہو گا۔شرکائے تقریب نے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کو امت کی ضرورت قرار دیا اور اسے تالیف کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو مبارکباد دی۔

طاہرالقادری

مزید :

صفحہ آخر -