ریلویز میں گریڈ 1سے 5بھرتیوں کی قرعہ اندازی دوبارہ کرنیکا فیصلہ،پہلے والی منسوخ

ریلویز میں گریڈ 1سے 5بھرتیوں کی قرعہ اندازی دوبارہ کرنیکا فیصلہ،پہلے والی ...

  

راولپنڈی(آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں سکیل 1سے5کی تمام آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے حالیہ قرعہ اندازی منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ قرعہ اندازی کا حکم دیا ہے جس کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وفاقی کابینہ اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قرعہ اندازی سے بھرتیوں کے لئے مجاز اتھارٹی سے ایک سٹیپ سینئر افسر کی نگرانی میں قرعہ اندازی لازمی قرارد دی گئی ہے۔ وزارت ریلوے نے اس نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کے لئے ریلوے کے تمام ڈویژنل افسران کے نام سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 3/2/2017-R-11کے مطابق ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں 1164آسامیوں پر تھرڈ پارٹی بحریہ یونیورسٹی آئی ٹی ایکسپرٹ ٹیم کے ذریعے ہونے والی ادھوری قرعہ اندازی بھی منسوخ کر دی گئی ہے،وزارت ریلوے کے نوٹیفکیشن کے پیرہ5 میں مجاز اتھارٹی سے ون اسٹیپ سینئر افسر کی نگرانی لازمی کی گئی ہے،نئی قرعہ اندازی کے لئے کسی امیدوارسے کوئی نئی درخواست نہیں لی جائے گی جن امیدواروں نے ان بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ انٹرویوزپاس کئے تھے صرف وہی نئی قرعہ اندازی میں بھی شامل ہوں گے،نئی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا قرعہ اندازی کے لئے نیا اشتہار یا نئی درخواستیں نہیں لی جائیں گی یاد رہے کہ ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں سکیل1سے5کی1164آسامیوں پرڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جن کی قرعہ اندازی31جولائی کو کی گئی تھی۔

قرعہ اندازی منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -