سرکاری حج سکیم کے عازمین کو فی کس 70ہزار روپے تک کازرمبادلہ واپس کردیا،ڈپٹی سیکرٹری حج آپریشن

    سرکاری حج سکیم کے عازمین کو فی کس 70ہزار روپے تک کازرمبادلہ واپس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)تاریخ میں پہلی دفعہ سرکاری حج سکیم کے عازمین کو فی حاجی 70ہزار روپے تک کا زرمبادلہ واپس کیا گیا ہے،2016ء ماڈل کی نئی بسیں،3وقت کا کھانا۔مدینہ منورہ میں،مرکزیہ میں ہوٹل موجودہ حکومت کی انفرادیت ہے،پاکستان سے اس سال دو لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے،ایک لاکھ23ہزار سرکاری سکیم اور77 ہزار کے قریب پرائیویٹ سکیم کا حصہ ہیں،سرکاری حج سکیم 2019ء آج پری حج کی پاکستان سے آخری فلائٹس کے ساتھ حج آپریشن مکمل ہو جائے گا،پرائیویٹ حج سکیم 7اگست کو آخری فلائٹ جائے گی،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری نے عزیزیہ میں نئی عمارتیں حاصل کی ہیں،حرم کیلئے ہر5 منٹ بعدشٹل بس سروس فراہم کی جا رہی ہے،مکہ،مدینہ میں بڑے ہسپتال اور ڈسپنسریاں اور عزیزیہ میں خصوصی مرکز قائم کیا گیا ہے،شکایات اور تجاویز کے لیے مفت ہیلپ لائن کی سہولت دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری حج آپریشن میاں محمد سلیم نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کیا ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ حج2019ء کے لیے ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں ون ونڈو اپریشن کا اہتمام کیا گیا ہے،عازمین حج کے لیے تربیتی نظام کو گزشتہ سالوں کی نسبت مزید بہتر اور مربوط کیا گیا ہے،کم ازکم دو دفعہ ہر حاجی کی تربیتی ٹریننگ پروگرام میں شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے،گردن توڑ بخار اور فلو کے انجکشن کو بھی لگانے کے لیے ہر حاجی کیمپ میں انتظام موجود ہے،ڈپٹی سیکرٹری نے بتایا کہ وزیر اعظم کی عازمین حج کیلئے خصوصی انتظامات اور خدمت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق نے حج اپر

مزید :

صفحہ آخر -