سنجرانی کا بھارتی جارحیت کیخلاف اہم ممالک کے سپیکر ز پالیمان، پریذائڈنگ افسران کا خط

    سنجرانی کا بھارتی جارحیت کیخلاف اہم ممالک کے سپیکر ز پالیمان، پریذائڈنگ ...

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم سے متعلق عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے سپیکرز اور پریزائڈنگ افسروں کو خط لکھ دیاجس میں کہاگیاہے کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں جاری جارحیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم سے متعلق عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے سپیکرز اور پریزائڈنگ افسروں کو خط لکھ دیا جبکہ چیئر میں سینٹ نے اہم ممالک کے پارلیمان کے سپیکرز سے ٹیلی فون پر بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے خط میں چیئر مین سینٹ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں جاری جارحیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے وادی نیلم میں بھارت افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور سولین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے متعلق بھی تمام سپیکرز کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بین الااقوامی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کلسٹر بموں کے استعمال اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ 

صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ اول -