وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل 6اگست کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں سیاسی اور قومی سلامتی کے امور پر بات چیت ہو گی، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اجلا س کا 12نکاتی ایجنڈا جار ی کر دیا گیا ہے ، کابینہ ای سی سی فیصلوں کی توثیق کر ے گی، احساس پروگرام سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، عوامی مفاد کے نئے منصوبوں غور کیا جائے گا، کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، فلائٹ انسپکشن یونٹ ایریل ورک لائسنس کلاس ون کی تجدید کی منظوری بھی دی جائے گی۔ کابینہ فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف حیدر آباد کیلئے قانون سازی، این ایف سی کے سی ای، قومی پیداوار آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیر ا میڈکس ایکٹ کی منطوری دیگی۔