قومی اسمبلی کا  دو روزہ وقفے کے بعد اہم اجلاس آج ہوگا

  قومی اسمبلی کا  دو روزہ وقفے کے بعد اہم اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کا دو روزہ وقفے کے بعد اہم اجلاس (آج)پیر کو ہوگا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اورقابض فورسز کی بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف بحث اورمذمتی قرار داد منظور کئے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے گرفتار رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے (آج)ہونے والے اجلاس کا17نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اہم اجلاس (آج)پیر کو سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے  اجلاس کا17نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق  اجلاس میں وقفہ سولاات، کراچی میں بارشوں کے دوران کے الیکڑک کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیوشن سسٹم کی ناکامی  کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس،مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی  اورقابض فورسز کی بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف  بحث اورمذمتی قرار داد منظور کئے جانے کا امکان ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے گرفتار رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج ہو گا۔

 اجلاس

مزید :

صفحہ اول -