کشمیر خطرے میں اور وزیراعظم سینیٹ کی ہار س ٹریڈنگ میں مصروف ہیں: مریم نواز

کشمیر خطرے میں اور وزیراعظم سینیٹ کی ہار س ٹریڈنگ میں مصروف ہیں: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر خطرے میں ہے اور وزیراعظم سینیٹ کی ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں،نواز شریف بیگناہی کے باوجود جیل میں قید ہیں،ویڈیوسیکنڈل میں نواز شریف کیخلاف سازش بے نقاب ہوگئی، ستر سال کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے بے قصور ہونے کے باوجود سب کا سامنا کیا۔لِلہ انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج کو بلیک میل کرکے غلط فیصلہ کروایاگیا،کرپشن ثابت نہ ہوئی تو جج کو مجبور کرکے سزا دلوائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ستر سال کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے بے قصور ہونے کے باوجود سب کا سامنا کیا،بے بس عوام حکومت کو بددعائیں دے رہی ہے۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -