مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس آج طلب
اسلام آباد (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم،پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس (آج)پیر کو طلب کرلیا گیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں دن دو بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئر مین کمیٹی فخر امام کرینگے۔کمیٹی بھارتی مظالم اور کلسڑ بموں کے استعمال کے خلاف قرارداد مذمت بھی منظور کرے گی۔وزارت خارجہ کے حکام کشمیر کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دینگے۔
اجلاس طلب