لندن، کشمیریوں کا 15اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

  لندن، کشمیریوں کا 15اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

  

لندن(آئی این پی) کشمیریوں نے 15اگست کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق لندن میں کشمیریوں نے 15اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا، سکھ برادری بھی بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔اوورسیز کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں خونی کھیل کھیلنے کی تیاری کررہا ہے، بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران آج بھی فائرنگ کرکے مزید 7کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے دو الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -