وفاقی حکومت کی مون سون  شجرکاری مہم کا آغازآج سے ہوگا

  وفاقی حکومت کی مون سون  شجرکاری مہم کا آغازآج سے ہوگا

  

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت کی مون سون شجرکاری مہم کا آغاز (آج) پیر سے ہوگا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق مون سون شجرکاری مہم کا آغاز اسلام آباد سے کیا جائے گا،مون سون شجرکاری مہم کا ہدف 14 کروڑ پودے ہیں۔ بیان کے مطابق مہم کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کریں گے، وزیر اعظم مارگلہ ہلز نیشنل پارک بحالی کا افتتاح کریں گے، اسلام آباد میں دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

شجر کاری مہم 

مزید :

صفحہ اول -