دہشت گردی میں پولیس کیساتھ  شہید ہونے والے شہریوں کیلئے  بھی شہید پیکیج کا اعلان 

   دہشت گردی میں پولیس کیساتھ  شہید ہونے والے شہریوں کیلئے  بھی شہید پیکیج ...

  

راولپنڈی(آن لائن)صوبائی وزیر قانون، سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب محمد بشارت راجہ نے دہشت گردی سمیت کسی بھی غیر معمولی واقعہ میں پولیس فورس کے ساتھ شہید ہونے والے عام شہریوں کے لئے بھی شہید پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس شہدا کی فیملیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں شہدا ہمارا فخر ہے،جنہوں نے ملک و عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہماری خاطر پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جو فورس ہماری حفاظت کرتی ہے ان کی قربانیاں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیرپنجاب اعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب پولیس کے 17شہداکے زیر التوا کیس کو ایک دن میں نمٹایا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن راولپنڈی میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کسی بھی واقعہ میں پولیس فورس کے ساتھ شہید ہونے والے عام شہری کو بھی شہید پیکیج دیا جائے گا، عوام کی جان و مال اور امن وامان کی فضا  برقرار رکھنے کیلئے پولیس فورس کے جوان اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

شہید پیکیج اعلان

مزید :

صفحہ اول -