پولیس اہلکاروں،چھوٹے افسروں کو جلد ہیلتھ کارڈ دینگے،شہباز گل

  پولیس اہلکاروں،چھوٹے افسروں کو جلد ہیلتھ کارڈ دینگے،شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم صبر سے کام لے ہماری حکومت بہت جلد آپ کے لئے بہتری لے کر آئے گی،کانسٹیبل اور چھوٹے درجے کے افسران کو جلد ہیلتھ کارڈ دیں گے۔ اتوار کو پولیس لائنز میں شہداء پولیس کیلئے پر وقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں صوبائی وزیر قانون، سیشن جج،آر پی او، سی پی او، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل اور ڈی سی راولپنڈی تقریب میں شریک ہوئے،سول سوسائٹی، وکلاء اور شہداء کی فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سی پی او راولپنڈی نے کہاکہ شہداء پولیس ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، شہداء کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں۔سی پی او نے کہاکہ پولیس کے شہداء کا میں خود وارث ہوں، ان کو تمام سہولیات مہیا کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس شہداء کی فیملیز کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہداء پولیس نے جانیں دے کر کروڑوں سہاگ بچائے ہیں، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاکہ میں پولیس کو سخت حالات میں کام کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے پولیس وم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر پندرہ سو پولیس شہداء نے جانوں کے نذرانے دے کر عوام کی حفاظت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اور خاص طور پر وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب بھر میں پرجوش تقاریب کا اہتمام کروایا۔ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہمارے پاس فنڈز کی کمی ہے مگر ہم شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھول سکتے۔انہوں نے کہاکہ ہم پولیس کو منظم اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے تمام  پولیس اہلکاروں کے لئے ہیلتھ کارڈ کی سفارش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کانسٹیبل اور چھوٹے درجے کے افسران کو جلد ہیلتھ کارڈ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ قوم صبر سے کام لے ہماری حکومت بہت جلد آپ کے لئے بہتری لے کر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں جو مودی کر رہا ہے اسکو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر شہری فوجی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو پھر جنگ ہو گی۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کا شہدا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک و قوم کی خاطر ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہدا ہمارا فخر ہیں، وہ زندہ ہیں یہ ہمار ایمان ئے۔ انہوں نے کہاکہ اتنی قربانیوں کے باوجود پولیس عوام میں اپنا وقار پیدا نہ کر سکی،انہوں نے کہاکہ عوام کو عزت و وقار دینے سے ہی عزت ملتی ہے۔
 شہباز گل 

مزید :

صفحہ اول -