یٰسین ملک کا کچھ پتہ نہیں چل رہا،دنیا بھارت پر دبا ؤڈالے،اہلیہ مشعال

یٰسین ملک کا کچھ پتہ نہیں چل رہا،دنیا بھارت پر دبا ؤڈالے،اہلیہ مشعال

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، نیوزایجنسیاں)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تشویش ظاہر کی ہے یاسین ملک کا کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں یاسین ملک نے کہا ہے دنیا یاسین ملک کے معاملے میں بھارت پر دبا وڈالے۔مشعال ملک نے مطالبہ کیا بتایا جائے یاسین ملک کو ہسپتال منتقل کیوں نہیں کیا گیا، ان کی طبیعت خراب تھی، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل اور قید تنہائی میں رکھا گیا،ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ یاسین ملک کا قصور صرف حق خود ارادیت مانگنا ہے۔قبل ازیں ایک انٹرویو میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کا کیا منصوبہ ہے، ابھی یہ واضح نہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے کالے قوانین سے متعلق بہت سی عالمی رپورٹس سامنے آئیں، برٹش پارلیمنٹ نیبھی کشمیرکی صورت حال پر رپورٹ جاری کی۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی جارحیت بے نقاب ہونے پر اپنی دہشت گردی کی پالیسی کو مزید بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو مارنیکی کوئی کسرن ہیں چھوڑ رہی.مشعال ملک نے کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی فوج کا ظلم مسلسل برداشت کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوکوئی طبی سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔

مشعال ملک

مزید :

صفحہ اول -