سینیٹ میں حکومت کو بے نقاب کرنا ہماری جیت، بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی: فضل الرحمن

    سینیٹ میں حکومت کو بے نقاب کرنا ہماری جیت، بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی: فضل ...

  

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ ہفتے شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اگلے ہفتہ ملاقات پر اتفاق ہوا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے،اپوزیشن متحد ہے اراکین کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سینٹ الیکشن مین حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے،حکومت کا غیر جمہوری رویہ اپوزیشن کی جیت ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سینٹ کے انتخابات کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اگلے ہفتہ ملاقات پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں جن اراکین نے ووٹ نہیں دیا انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانا ہوگی۔

ٹیلیفونک رابطہ

پشاور(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین مظالم پر کوئی درندہ صفت انسان ہی خاموش رہ سکتا ہے، اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اور عالمی ادارے کشمیر میں بے گناہ لوگوں پر مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں، انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بم گرا کر عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، انڈیا یہ ضرور سوچے کے وہ اگر وہ ایٹمی قوت ہے تو پاکستان بھی ایک ایٹمی قوت ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارت اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیئے الزامات کی سیا ست کر رہاہے، بھارت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑے اور کشمیری عوام کو ان کا حق دے انہوں نے کہاکہ پاکستان قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

فضل الرحمن خطاب

مزید :

صفحہ اول -