پنجاب نان روٹی ایسوسی ایشن کا 6روپے میں روٹی فروخت کرنے سے انکار

    پنجاب نان روٹی ایسوسی ایشن کا 6روپے میں روٹی فروخت کرنے سے انکار

  

لاہور (آئی این پی ) پنجاب میں نان روٹی ایسوسی ایشن قیمتوں کے معاملے پرایک بار پھر ڈٹ گئی، چھ روپے کی روٹی فروخت کرنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فائن آٹے، اخراجات کی بڑھتی قیمتوں کو مد نظر رکھ کرقیمت وصول کریں گے ۔ نان روٹی ایسوسی ایشن نے(آج))پیرکو پنجاب بھرکے مختلف اضلاع کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔ ذراءع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے ابتدائی مشاورت کے بعد ےہ فےصلہ کر لےا ہے کہ اگر حکومت نے زبردستی کر نے کی کوشش کی تو لاہور سمےت پنجاب کے دےگر شہروں مےں بھی بھر پور احتجاج اور ہڑ تال کر ےں گے اور جب تک مطالبات پورے نہےں ہوں گے احتجاج اور ہڑ تال کا سلسلہ جاری رہےگا اور اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دےنے کےلئے نان بائی ایسوسی ایشن نے آج اہم اجلاس بلاےا لےا ہے جس مےں تمام حالات کا جائزہ لےاجائےگا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس میں صوبوں کو روٹی کی قیمت میں کمی لانے کی یقین دہانی کرانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونےکی صورت میں سبسڈی ختم کردی جائے گی ۔

نان روٹی قیمت

مزید :

صفحہ آخر -