ملک کو سرسبز بنانا اور سیاسی کچرہ بھی صاف کرنا ہے،مراد سعید

  ملک کو سرسبز بنانا اور سیاسی کچرہ بھی صاف کرنا ہے،مراد سعید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہ میں ملک کو صاف کرنا، سرسبز بنانا اور سیاسی کچرہ بھی صاف کرنا ہے، حکومت سرسبز شاہراہ کے نام سے نیا پروگرام شروع کر رہی ہے ۔ پاکستان کو صاف اور سرسبز وشاداب بنانے کی مہم کا آغاز، وزیراعظم پیر کو مون سون کی شجرکاری کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر مواصلات مراد سعید نے ملک کو کوڑے کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاسی کچرے سے بھی پاک کرنے کا اعلان کیا ۔ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ بلین ٹری سونامی سیاسی معاملہ ہے نہ ہم اس پر سیاست کریں گے، شجرکاری مہم کو پولیس کے شہدا کے نام کر رہے ہیں ۔ ملک امین اسلم نے بتایا کہ دنیا کے مختلف اداروں نے سونامی ٹری منصوبہ کو ایک ماڈل کے طور پر تسلیم کیا ہے اور اسے اپنے اپنے ممالک میں اپنانے کے لئے اس کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آ رہے ہیں ۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -