کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی ،عالمی برادری کو بیدار کرنے کیلئے سفارتی اقدامات اٹھائے جائیں ،احسن اقبال

        کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی ،عالمی برادری کو بیدار کرنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پر کلسٹر بمبوں کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہوں مسلم لیگ ن اور متحدہ اپوزیشن بھارت کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت کی جانب سے نئی دہشتگردی کی لہر کو روکنے کےلئے اور عالمی برداری کو بیدار کرنے کےلئے فوری سفارتی اقدامات اٹھائے جائیں ،احسن اقبال نے کہا کہ اس مسئلہ پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ ہم کشمیریوں کو پیغام دے سکیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے کشمیر کا مسئلہ دراصل تقسیم ہند کا ادھورا ایجنڈا ہے جب تک کشمیر کے عوام کو آزادانہ منصفانہ اور شفاف انداز میں حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا جس سے وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اس خطے میں مستقل امن قائم نہیں ہوسکتا لہذ ا پاکستان ،بھارت اور کشمیر تینوں مسئلہ کشمیر کے فریق ہیں عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اس بہتے ہوئے خون کوروکنے کےلئے جو مسلمانوں کا بھارت کی فوج اور اداروں کے ہاتھوں ہو رہا ہے فوری ایسے اقدامات اٹھائے جس سے بھارت انسانی حقوق کی خلاف وردی سے باز آسکے اگر عالمی ضمیر نہ جگا تو خطے میں کشیدگی بڑھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی کیونکہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہی اس خطے میں تین جنگیں ہو چکی ہیں ۔ کشمیر کے حوالے سے سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے جو اس خطے کے امن کو بحال کرنے کا جائزہ لے ۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ) ن (کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سینٹ میں جو عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی اس میں اپوزیشن کو اخلاقی فتح ہوئی اور حکومت اخلاقی طور پہ دیوالیہ پن کا شکار ہوئی سینٹ میں 64سینٹرز نے کھڑے ہو کر عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لئے ا پنا ووٹ پوری قوم کے سامنے گنوایا لیکن جب وہ خفیہ رائے شماری میں ووٹ گیا تو صرف پچاس نکلے صاف ظاہر ہے کہ ان 14اراکین کو بلیک میلنگ ،دھونس یا لالچ کے ذریعے خریدا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہوکہ جن پچاس سینٹرز نے تمام دباءو اور لالچ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے سیاسی ضمیر کی روشنی میں اپوزیشن کی قردار کی حمایت میں ووٹ دیا ہے میں انہیں سلام کرنا چاہتا ہوں ،احسن اقبال نے کہا کہ) ن( لیگ کی حکومت کے پانچ سال بہتری اور برتری کے سال تھے کھبی پانچ سال تسلسل جھوٹ اور فراڈ سے قائم نہیں کیا جا سکتا ۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -