نام نہاد ”با ضمیر“حکمران ہمت کرکے 14 سینٹرز کے نام بتائیں،نیئر بخاری کا چیلنج

نام نہاد ”با ضمیر“حکمران ہمت کرکے 14 سینٹرز کے نام بتائیں،نیئر بخاری کا ...

  

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے حکومت کو بڑا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد ”با ضمیر“حکمران ہمت کرکے 14 سینٹرز کے نام بتائیں۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار ضمیر فروشوں کے خریدار نکلے،پیپلز پارٹی اپنی اپنی جماعتی وابستگی سے روگردانی کرنے والوں کو بے ضمیر سمجھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینٹ عدم اعتماد تحریک میں اپوزیشن اخلاقی اور سیاسی طور پر فتحیاب ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ رشوت اور دباؤ کے حربے استعمال کرنے والوں پر دھاندلی اور بدنامی کا انمٹ دھبہ لگا ہے۔

نیئر بخاری

مزید :

صفحہ اول -