شورکوٹ، بد اخلاقی کا بدلہ لینے کیلئے دو افراد نے نوجوان کو آگ لگا دی
شورکوٹ(این این آئی) شورکوٹ میں کزن سے بد اخلاقی کا بدلہ لینے کیلئے دو افراد نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر نوجوان کو آگ لگا دی، زخمی اسرار احمد کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔شورکوٹ کے نواحی علاقہ دوراں پور میں مبینہ طور پر اپنی کزن سے بد اخلاقی کرنے والے ملزم پر دو افراد نے پیٹرول چھڑک کر آ گ لگا دی، اسرار احمد اپنی بیوی کے ہمراہ شور کوٹ آ رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔اسرا راحمد کی بیوی نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ زخمی کو نازک صورتحال کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا،اسرا راحمد کو آگ لگانے کا شبہ مبینہ طور پر مصطفیٰ اور آصف نامی دو افراد پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔گزشتہ دنوں اسرا احمد پر تھانہ شورکوٹ میں مصطفٰی اور آصف کی کزن فرزانہ بی بی کوبد اخلاقی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہوا، اسرار احمد مقدمہ میں عبوری ضمانت پر تھا، اسرار احمد کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا جسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔
نوجوان کو آگ لگا دی