بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے پاکستان ایسی کوشش کی مخالفت کریگا، ملیحہ لودھی

بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے پاکستان ایسی کوشش کی مخالفت ...

  

واشنگٹن(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، پاکستان ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گا جس سے ایل او سی کی صورتحال خراب ہو۔یو این سیکریٹری جنرل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کے حوالے سے کیے گئے ٹوئٹر پیغام میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر پر جاری بھارت کی فوجی بربریت کیخلاف انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، پاکستان ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گا، جس سے ایل او سی کی صورتحال خراب ہو، یہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ یہ خط یو این سیکیورٹی کونسل کے ممبران کو بھی پہنچایا گیا، خط میں انسانی حقوق اور ایل اوسی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ہیں۔

ملیحہ لودھی

مزید :

صفحہ اول -