ٹرمپ نے سچ ہی کہا، کشمیر معاملے پر بھارت کو مذاکرات کرنا ہونگے، عثمان ڈار
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کو جنگی جنون کا جواب 27 فروری کو دے چکے، کشمیر کے معاملے پر ٹرمپ نے سچ پر منبی بات کہی اب مودی سرکار کو مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سچ پرمبنی ہی بات کریں گے، کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو ظلم و ستم کر کے دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکار کو ڈائیلاگ کی طرف آنا ہی ہوگا، وزارت خارجہ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کو خط لکھ کرتحفظات سے آگاہ کردیا، آج بھارت میں سیاسی انتشار ہے اور وہاں کی جماعتیں سلیکشن کے خلاف آوازیں اٹھا رہی ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کوسنجیدگی سیدیکھ رہی ہے، ہم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اْن کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بھارت پاکستان کو کبھی بھی خوش حال نہیں دیکھ سکتا، کلبھوشن کی صورت میں بھارت کی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا اور دنیا کے سامنے آیا، اب مودی سرکار کو بھی امن کیساتھ معاملات حل کرنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے، بھارت یاد رکھے کہ فوجی دباؤسیکشمیریوں کی تحریک کو ختم کرنا کسی صورت ممکن نہیں ہے۔
عثمان ڈار