عید پر نان، روٹی، کلچہ اور پراٹھے مہنگے ملیں گے، نان بائی ایسوسی ایشن

عید پر نان، روٹی، کلچہ اور پراٹھے مہنگے ملیں گے، نان بائی ایسوسی ایشن

  

اسلام آباد (این این آئی)نان بائی ایسوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ عید قربان پر نان، روٹی، کلچہ اور پراٹھے مہنگے ملیں گے۔صدر آل پاکستان نان بائی ایسوی ایشن شفیق قریشی کے مطابق نان، روٹی 2 روپے جبکہ کلچہ 3 روپے مہنگا کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ آٹے کی بوری 600 روپے، فائن آٹا 1100 اور میدہ 1200 روپے مہنگا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر آٹا، فائن اور میدے کا ریٹ واپس نہیں کیا گیا تو بکرا عید پر نان روٹی کلچہ پراٹھا مہنگا کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دو روز بعد نئے ریٹ کا اعلان کردیا جائے گا اور نئے ریٹ کا اطلاق بکرا عید سے ہوگا۔

نان بائی ایسوی ایشن

مزید :

صفحہ اول -