کشمیر کی فتح نوشتہ دیوار، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں  کاوکیل رہے گا: شہبا ز شریف

  کشمیر کی فتح نوشتہ دیوار، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں  کاوکیل رہے گا: شہبا ز ...

  

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کاوکیل تھا اوران کی فتح تک ہمیشہ رہے گا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لیں اوربے گناہ انسانوں کے قتل عام کو رکوانے کیلئے کردارادا کریں۔ قائد حزب اختلا ف نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی جا رحیت کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع کپو اڑہ میں 7کشمیریو ں کی شہا دت قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سمیت پوری دنیا بھارتی فوج کی بربریت کا نوٹس لے،قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ نریندرمودی یاد رکھے بے گناہ انسانوں کا خون ظالم اقوام اورریاستوں کو کھاجاتا ہے،تمام کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر پاکستانی  ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فتح مظلوم کشمیریوں کی ہوگی کیونکہ وہ حق پر ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ  پاکستان کشمیریوں کو وکیل تھا اوران کی فتح تک ہمیشہ رہے گا اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دنیا کے کسی بھی خطے میں غلام ہو کر رہنا نہیں سکھایا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو دنیا کے کسی بھی خطے میں غلام ہو کر رہنا نہیں سکھایا، کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -