گورنرسندھ سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات

  گورنرسندھ سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔گورنرسندھ نے کہا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے، کشمیریوں کا خون رائیگا نہیں جائے گا پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا پوری دنیا کوبھی بھارتی جارحیت کی مذمت کرنا چاہئے، عالمی برادری سے پْر زور اپیل ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کو ختم کروانے کے لیے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت ان کا اخلاقی حق ہے کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق ہی ممکن ہے صورتحال واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ ء امریکہ کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -