مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو  سے ٹیلیفونک رابطہ

مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو  سے ٹیلیفونک رابطہ

  

لاڑکانہ(نامہ نگار)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، ذرائع۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں راہنماؤں کا سلیکٹڈ حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات پر بھی اتفاق۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلیفون رابطے کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کا غیرجمہوری رویہ دراصل اپوزیشن کی جیت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -