حیدرآباد، درخت سے لٹکی  میاں بیوی کی لاشیں برآمد

حیدرآباد، درخت سے لٹکی  میاں بیوی کی لاشیں برآمد

  

حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد کے قریب مٹیاری سیدرخت سیلٹکی میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کو شک ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق درگاہ پرڈیھی فقیر کے قریب ہارون منگوانو اور اس کی اہلیہ کی درخت سے لٹکی لاشیں ملی ہیں۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مٹیاری کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او کے مطابق میاں بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے والد اورلڑکے کے چچا پر قتل کا شک ہے۔ دونوں گاؤں سے فرار ہیں۔ قتل کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -