ایکسائز انسپکٹر اور کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار، ہیروئن اور اسلحہ برآمد

ایکسائز انسپکٹر اور کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار، ہیروئن اور اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے سرکاری ملازمت کی آڑ میں منشیات فروشی کرنے والے ایکسائز انسپکٹر اور کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے سرکاری ملازمت کی آڑ میں منشیات فروشی میں ملوث انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف نے ایک کارروائی کے دوران گاڑی پر چھاپہ مارا، گل شیرکی گاڑی سے دو کلوہیروئن اور800گرام کوکین برآمد ہوئی۔اس حوالے سے اے این ایف حکام نے بتایاکہ ملزم گل شیر ایکسائز میں انسپکٹر ہے، گرفتار ملزم گل شیر کی نشاندہی پر ایک اور کارروائی میں کاشف اورصمید نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے چار کلو ہیروئن، ایم پی فائیو رائفل اور ایم سی جی برآمد ہوئی، اے این ایف کے مطابق ملزم کاشف بھی ایکسائز میں کانسٹیبل ہے۔بعد ازاں ملزمان کی نشاندہی پر ایاین ایف نے گلستان جوہر میں ایک اور کارروائی کی، چھاپہ، کے دوارن ملزم منشیات کے پیکٹ پھینک کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔