صفائی کے ساتھ حکومت میں موجود کچرہ بھی صاف کریں گے، حلیم عادل شیخ 

صفائی کے ساتھ حکومت میں موجود کچرہ بھی صاف کریں گے، حلیم عادل شیخ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کراچی نیٹ اینڈ کلین کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کراچی کی صفائی کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت میں موجود کچرا بھی جلد صاف کریں گے۔ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سندھ حکومت کا کوئی بھی محکمہ فعال نہیں ہے 18ترمیم کے تمام محکمے سندھ حکومت کے پاس ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو عوام کے کام کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ان کا سارا دھیان بجیٹ پر رہتا ہے جہاں سے کرپشن ہوتی دکھائی دیتی ہے وہاں کے کام جلد کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا اہم جز ہے صفائی نصف ایمان ہے اس لئے ہر شہری کو اپنا فرض نبھانا ہوگا، کراچی کو صاف کرنے کے لئے ہر شہری اپنا فرض نبھائے اور اپنے گلی، محلوں میں صفائی مہم کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ کراچی میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے برسات کے پانی کی نکاسی بھی نہیں پارہی ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم عمران پاکستان کا سرسبز دیکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ 

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -