قائد آباد اور شرافی گوٹھ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف ایکشن، 114گرفتار

قائد آباد اور شرافی گوٹھ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف ایکشن، 114گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر) قائدآباد سب ڈویژن کے دو تھانوں قائدآباد اور شرافی گوٹھ پولیس کا کرمنلز، جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیاں، کالے شیشے وفینسی نمبر پلیٹ و ایل پی جی سیلنڈر لگی مسافر گاڑیوں کے خلاف پولیس کا مشترکہ ایکشن، مجموعی 114ملزمان گرفتار، ہینڈ گرنیڈ اور رائفل گرنیڈ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد۔166گاڑیوں کے چالان اور 22سیلنڈر قبضے میں لے لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے احکامات اور ایس ایس پی ضلع ملیر عرفان بہادر کے ٹاسک پر سب ڈویژن پولیس آفیسر (SDPO)قائدآباد اعجاز حسین مغل کی سربراہی میں ایس ایچ او قائدآباد محمد امین کھوسہ اور ایس ایچ او شرافی گوٹھ فہد حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں میں بھر پور کاروائیاں کیں۔ کاروائیوں میں ایس ایچ او قائدآباد محمد امین کھوسہ نے ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 8ملزمان گرفتار کر کے7 پستول، 7میگزین، 25کارتوس اور جی تھری رائفل کے 15کارتوس، لوٹا و چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا جبکہ دھشت گردی کے مقدمات میں 3ملزمان گرفتار کر کے 3رائفل گرنیڈ برآمد کر لیے۔ گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیوں میں 8ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا، ماواکے مختلف برانڈ برآمد کر لیے۔ منشیات کے مقدمات میں 11ملزمان گرفتار کر کے 10کلو گرام چرس، متعدد پڑیاں ہیروئن، 74بوتلیں شراب برآمد کر لیں۔ گدا گری کے خلاف مہم کے دوران 5گدا گر پکڑے۔ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 6مفرور ملزمان گرفتار کر لیے۔ کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ اور ناقص ایل پی جی گیس سیلنڈر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران پولیس کی مشترکہ کاروائیوں میں ناقص 2ایل پی جی گیس سیلنڈر قبضے میں لے کر 2افراد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ 66گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ دریں اثناء ایس ایچ او شرافی گوٹھ فہد حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائیوں کے دوران ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 8ملزمان کو گرفتار کر کے 8پستول، 8میگزین، 20کارتوس، وارداتوں میں لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا۔ جبکہ دھشت گردی کے واقعات میں 2ملزمان کو گرفتار کر کے 2ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے۔ علاوہ ازیں منشیات کے مقدمات میں 12ملزمان کو گرفتار کر کے 4کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ گٹکا مافیا کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کر کے گٹکا تیار کرنے والی 3 مشینیں اور گٹکا کا مٹیریل برآمد کر لیا۔ پولیس کو مختلف مقد مات میں مطلوب 16مفرور و اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ گدا گری کے خلاف مہم کے دوران 28گدا گر پکرے گئے۔ کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ اور ناقص ایل پی جی گیس سیلنڈر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران پولیس کی مشترکہ چیکنگ کے دوران کاروائی میں 2افراد کو گرفتار کر کے 22ناقص گیس سیلنڈر قبضے میں لے لیے۔ جبکہ گاریوں کی چیکنگ میں 100گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ مجموعی کاروائیوں میں 114ملزمان گرفتار ہوئے۔ 33گداگروں کو پکڑا گیا، گرفتار شدگان میں ڈکیٹ گروہوں کے 19ملزمان، منشیات کے مقدمات میں 23، گٹکا مافیا کے 11، مفرور 22ملزمان، دھشت گردی مقدمات میں 5اور ناقص گیس سیلنڈر پر 4ملزمان گرفتار کیے۔ جبکہ برآمدگی میں 2ہینڈ گرنیڈ، 3رائفل گرنیڈ، 15پستول، 21گیس سیلنڈر، 14کلو گرام چرس، 74بوتلیں شراب، 50کارتوس، ہیروئن کی متعدد پڑیاں، جی تھری رائفل کے 50کارتوس، بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، نقدی، بڑی مالیت کی پراپرٹی برآمد کر لی۔ 

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -