ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہزاروں مسافروں کو مشکلات

ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہزاروں مسافروں کو مشکلات

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کے اندرونی علاقوں میں بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہورہا ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اتوار4 اگست کئی  ٹرینیں تاخیر سے آنے کی وجہ سے کراچی سے روانگی میں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ پاکستان ریلوے نے بتایاکہ پاکستان ایکسپریس 1بجے کے بجائے شام 4.45 بجے،علامہ اقبال ایکسپریس سہ پہر 2.30 بجے روانہ ہوئی۔لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس 3.30 بجے کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے شام 7.30 بجے جبکہ ملت ایکسپریس 5 بجے کے بجائے 7.15 بجے کینٹ اسٹیشن  سے روانہ ہوئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -