دہشتگردوں کی مالی معاونت، سی ٹی ڈی نے 14مقدمات درج کر لیے 

دہشتگردوں کی مالی معاونت، سی ٹی ڈی نے 14مقدمات درج کر لیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کو دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرنے کا اختیار مل گیاہے، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی معاونت کرنے پر ایم کیو ایم لندن، القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف  14 مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔اس ضمن میں انسداد دہشت گردی فورس کے انچارج راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ دہشت گردو کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کرنے پر 14 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی معاونت کرنے پر ایم کیو ایم لندن، القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف  14 مقدمات درج کیے۔انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان سمیت دیگر مذہبی جماعتوں (سپاہ صحابہ، جماعت الدعوۃ، سپاہ محمد)کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو اختیار ملنے کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاون کرنے پر دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے، اب کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو بھی دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرنے کا مینڈیٹ مل گیا۔راجہ عمر خطاب نے کہاکہ ایف آئی اے نے بھی سی ٹی ڈی سندھ کو کچھ تحقیقات بھیجی تھیں، سی ٹی ڈی نے انکوائریز مکمل کرنے کے بعد کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔