کسٹم کی کامیابی کارروائی، 15کروڑ کی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس چوری ناکام 

کسٹم کی کامیابی کارروائی، 15کروڑ کی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس چوری ناکام 

  

کراچی(کرائم رپورٹر) کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ نے کارروائی کرکے15کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس چوری ناکام بنادی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے پاکستان کنٹینر ٹرمینل پر کامیاب کارروائی کرکے مس ڈکلیریشن کے ذریعے پندرہ کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس چوری ناکام بنا دی۔اس حوالے سے کسٹم حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ایکشن ہوا، دبئی سے درآمد کنٹینرکے کاغذات میں استعمال شدہ کپڑے ظاہر کیے گئے تھے۔کنٹینر کی تلاشی پر واردات کا انکشاف ہوا۔ دبئی سے استعمال شدہ کپڑوں کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹ، کاسمیٹکس، پرفیومز، الیکٹرانک اشیا، لیپ ٹاپ، موبائل فون، سرکٹ بریکرز، آٹو پارٹس اور موبائل ریڈیالوجی یونٹ کا کنٹینر پکڑا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق  کنٹینر میسرز ایم ایم ٹریڈنگ کمپنی نے برطانیہ سے درآمد کیا گیا تھا، ترجمان کسٹم کے مطابق سامان درآمد کنندہ کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -