شیرگڑھ‘ اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے‘ جرمانے عائد

شیرگڑھ‘ اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے‘ جرمانے عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ثوبیہ ضیاء نے عوامی شکایات پر تخت بھائی میں آئس کریم کے مختلف فیکٹریوں پر چھاپوں کے دوران غیر معیاری،ناقص اور غیر رجسٹرڈ آئس کریم فیکٹریوں کی صفائی کی ناقص صورتحال اور مضر صحت آئس کریم بنانے  کا نوٹس لیتے ہوئے متعدد فیکٹیوں کے مالکان کو موقع پر بھاری جرمانہ کرکے فیکٹریوں کو سیل کر دئیے اس موقع پر اے اے سی فرمان علی بھی موجود تھے اس موقع پر کیمیکل اور سامان کو قبضے میں لے کر مقدمات درج کر لئے دریں اثناء سماجی حلقوں نے مضر صحت اور غیر معیاری آئس کریم بنانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پراسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ ضیاء کو خراج تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ کاروائی کا سلسلہ پورے تحصیل تخت بھائی تک بڑھایا جائے نیز غیر معیاری اور مضر صحت چپس بنانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔