خطیر لاگت سے بائی پاس روڈ بریکوٹ کا افتتاح کر دیاگیا

  خطیر لاگت سے بائی پاس روڈ بریکوٹ کا افتتاح کر دیاگیا

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبے میں حقیقی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، جس کے اثرات مواصلات، تعلیم، کاروبار، سیاحت، کھیل اور معدنیات سمیت تمام شعبوں میں محسوس کئے جا سکتے ہیں۔ پہلی حکومتوں میں عوام اپنے نمائندگان کو صرف الیکشن کے دنوں دیکھ لیتے تھے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے عوامی نمائندگان ہروقت عوام کے ساتھ ہیں جہاں کہیں بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہاں پر مقامی نمائندوں اور لوگوں کے ساتھ مل کر منصوبوں کو پلان کیا جاتا ہے تاکہ مقامی ضرورت کے مطابق ترقی کا سفر جاری رہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے بریکوٹ بائی پاس روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی میں ذرائع مواصلات کی سہولت بہت اہمیت رکھتی ہے اسی کی بنیاد پر کاروبار زندگی آگے بڑھتی ہے۔ بائی پاس روڈ بریکوٹ بھی اسی سوچ کی مظہر ہے اس سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس روڈ کی تکمیل سے اہل علاقہ کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا جبکہ اس سے بریکوٹ بازار پر ٹریفک رش بھی کم ہو جائے گا اور خصوصی طور پر سیاحوں کو سہولت میسر ہوگی۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ بائی پاس روڈ بریکوٹ مجموعی طور پر 199.99 ملین روپے کی خطیر لاگت سے مکمل ہوا جو اس بات کاغمازہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوامی پیسہ عوام پر خرچ کر رہی ہے۔ یہ روڈ اہل علاقہ سمیت تمام سوات کی ضرورت تھی جس کو صوبائی حکومت نے پہلی ہی فرصت میں مکمل کیا جس سے اب مقامی لوگوں کی زمینیں بھی کاروبار کے لئے موزوں ہو گئی ہیں جبکہ دریائے سوات کے سیلابی ریلوں سے ہونے والا زمینی کٹاؤ بھی کم ہو جائے گا اور مقامی آبادی کو سیفٹی بھی ملے گی۔ عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں وزیر معدنیات نے کہا کہ ویسے تو سوات کی سرزمین بہت زرخیز ہے جہاں پر سیاحت کے لئے بہت کچھ ہیں لیکن بہترین ذرائع مواصلات کے ذریعے ہم سیاحت کو مزید فروغ دے سکتے ہیں، میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ سوات میں سڑکوں کی جو جال ہماری حکومت بچھا رہی ہے،اس سے صحیح معنوں میں ترقی ملے گی۔ اور 2.3 کلومیٹر بائی پاس روڈ بریکوٹ بھی اسی کی کڑی ہے۔ بریکوٹ کے مقامی لوگوں نے، جس میں تمام پارٹیوں کے کارکنان شامل تھے، مذکورہ منصوبے کی تکمیل پر صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا، کہ میری کوشش ہے کہ پارٹی تعلق سے ہٹ کر تمام اہل علاقہ کے جائز مسائل حل کرسکوں، اور اسی مقصد کے لئے ہفتہ میں دو روز میں اپنے حلقے میں موجود ہوتا ہوں، تاکہ آپ کے مسائل آپ کے دہلیز پر حل ہو۔

لوند خوڑ کے نواحی علاقہ سنگہ میں آٹھ سا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -