چترال ایبٹ آباد، لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحقم، 4زخمی 

چترال ایبٹ آباد، لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحقم، 4زخمی 

  

چترال / ایبٹ آباد(این این آئی)چترال کے علاقے گولین گول میں پانی کی پائپ لائن کی تعمیر کے دوران حفاظتی رسہ ٹوٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایبٹ آباد کے علاقہ قلندر آباد میں دو مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3افراد جاں بحق، 4شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقے گولین گول میں پانی کی پائپ لائن کی تعمیر کے دوران حفاظتی رسہ ٹوٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے،گولین گول کے مقام پر گلشئیرٹوٹنے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران حادثہ پیش آیا۔ پائپ لائن کی مرمت کے دوران حفاظتی رسی ٹوٹنے سے آٹھ افراد نالے میں بہہ گئے۔حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم پانچ لوگوں کو بچا لیا گیا، واقعہ کیخلاف مقامی افراد نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا۔دریں اثناء ایبٹ آباد کے علاقے قلندر آباد میں دو مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور3  زخمی ہوئے۔تھانہ مانگل کی حدود چھتیاں کے مقام پر ملک امین کے گھر کی چھت پر مٹی کا تودہ آگرا۔ ریسکیو 1122ابیٹ آ باد کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔واقعے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اس کے علاوہ، محلہ لوڑ پٹی کے مقام پر بھی عبدلوحید نامی شہری کے مکان پر پہاڑ سرکنے کی وجہ سے مٹی کا تودہ گر گیا، حادثے میں 2 افراد جان سے گئے۔

چترال حادثات

مزید :

پشاورصفحہ آخر -