کراچی کو برباد کرنیوالے آج الزام تراشی کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

  کراچی کو برباد کرنیوالے آج الزام تراشی کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میئر کے ایم سی وسیم اختر کے بیان اور وفاقی وزیر علی زیدی کی صفائی مہم پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کو برباد کرنے والے آج دوسر ں پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کا سندھ حکومت پر الزام آج کا بڑا لطیفہ ہے۔انہوں کہا ہے کہ میئر سے کچھ بنتا نہیں تو الزام تراشی پر اتر آتے ہیں۔مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وسیم اختر بتائے کون سی طاقت نے انہیں شہر کی صفائی ستھرائی سے روک رکھا ہے؟ اپنی نااہلی اور غفلت دوسروں پر تھوپنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر ادارے اور شخص نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہوتی تو کراچی والوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوتا۔ انہوں  نے کہا کہ افسوس کراچی کے دعویداروں نے ہی اس شہر کو نوچ کر تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بحری امور کے نام نہاد صفائی مہم فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں  کا مزید کہنا تھا کہ بحری امو ر سنبھالے نہیں جاتے چلے ہیں شہر صاف کرنے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے کام کو اپنے کھاتے میں ڈالنا کوئی پی ٹی آئی والوں سے سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ علی زید ی صاحب نے ڈی ایم سی کیماڑی کی صفائی مہم کا کریڈٹ ٹوئٹ داغ کر اپنے کھاتے میں ڈال لیا، زیدی صاحب اور ان کی فوٹو سیشن ٹیم کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالے صاف کرنے کے دعویدار جان لیں کراچی میں 556  چھوٹے بڑے نالے ہیں۔

 بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -