جرمنی اور آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روکدیا
برلن،کینبرا(آئی این پی)برطانیہ کے بعد جرمنی اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے بھارت کے ممکنہ آپریشن کے پیش نظر اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر سفر کرنے سے روک دیا۔رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کے حکام نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کو مقبوضہ وادی چھوڑنے کی ہدایت کے بعد جرمنی اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ آسٹریلوی اور جرمن شہریوں کو جموں و کشمیر کا سفر نہ کرنے کا ہدایت نامہ خارجہ اوردولت مشترکہ کے آفس سے جاری کیا گیا۔ جس کے تحت شہریوں کے جموں وکشمیر کا سفر کرنے سے متعلق خبردار کیا گیا۔جرمنی کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں موجود شہری جلد از جلد وادی کو چھوڑدیں۔
سفری ایڈوائزری