کشمیریوں پر زمین تنگ کرنے کی  کوشش کی جارہی ہے، مراد سعید

  کشمیریوں پر زمین تنگ کرنے کی  کوشش کی جارہی ہے، مراد سعید

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ کشمیریوں پر زمین تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح بھارتی مظالم جاری ہیں اور گزشتہ دو روز میں ہمارے کئی کشمیری بھائی شہید اور زخمی ہوئے، ان پر زمین تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ، ہر بزرگ اور جوان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔مراد سعید نے کہا کہ ہم عالمی فورمز پر بھی کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔

مراد سعید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -