ڈیرہ بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

    ڈیرہ بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) کا ڈیرہ بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان،8اگست کو ڈیرہ پریس کلب سے توپانوالہ چوک تک دن دس بجے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پین کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس جنرل سیکرٹری ڈیرہ محمد یوسف خٹک اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ارسلان سدوزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹانک سے پین کابینہ، پہاڑ پور، پروآ اور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی سے ایگزیکٹیو کونسل کے تمام ممبران شریک ہوئے، جس میں اکثریت بڑے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کی تھی، اجلاس میں امسال انٹرمیڈیٹ نتائج میں ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے طلباء و طالبات کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء و طالبات کے ساتھ سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے بچوں کے والدین کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں اور ری چیکنگ اور سپلیمنٹری امتحان کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے اور ڈیرہ اسماعیل خان و ٹانک کے بچوں کو میڈیکل کالجز، انجینئرنگ یونیورسٹیز اور مقابلے کے امتحانات سے باہر کرنے کے حوالے سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور بچوں کو ان کا حق دلانے کیلئے اور آئندہ کیلئے اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا اور بروز جمعرات8اگست کو صبح 10بجے ڈیرہ پریس کلب تا توپانوالہ چوک تک ایک بھرپور احتجاجی ریلی بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا، اس ریلی میں ضلع بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں 5نقاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا گیااور اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ فرسٹ ائیر کے طلباء کی ری چیکنگ کرائی جائے جس کیلئے غیر جانبدار بورڈ مقرر کیا، والدین سے بٹورے گئے لاکھوں روپے واپس کرنے اور غیر متعلقہ افراد سے پیپرز چیکنگ کی تحقیقات اور پوزیشن ہولڈر طلباء کے حوالے سے والدین کی جانب سے مبینہ رشوت کے الزامات کی غیر جانبدارانہ ت کرائی جائیں۔اجلاس میں اس حوالے سے سول سوسائٹی سے رابطے کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -