منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار
پبی (نما ئندہ پاکستان)رسالپور پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 15کلوگرام ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار،مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق:۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر)منصور امان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر منشیات سمگل کرنے اور کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔تھانہ رسالپورکے حدود میں ایوب خان SHOرسالپورکی نگرانی میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔ کہ اس دوران ایک مشکوک موٹرکار نمبری 4572AA کو روک کر تلاشی لینے پرموٹرکار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے15کلوگرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزم وقاص حسین ولدرحمان یوسف ساکن مینگورہ سوات کوگرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن (ر) منصور امان نے پو لیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی