تخت بھائی‘ کاٹلنگ پریس کلب کے انتخابات‘ امان اللہ صدر منتخب

    تخت بھائی‘ کاٹلنگ پریس کلب کے انتخابات‘ امان اللہ صدر منتخب

  

تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)کاٹلنگ پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل۔امان اللہ حبیب صدر جبکہ خالداقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس سرپرست اعلی اکبرزیب خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں کاٹلنگ پریس کلب کا نیا کابینہ عمل میں لایا گیا۔ نو منتخب کابینہ میں امان اللہ حبیب صدر جبکہ خالداقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں افضل خان سینئر نائب صدر،شمیم عباس ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور رحمان اللہ حبیب فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔نو منتخب عہدیداروں نے اس عزم کا عہد کیا ہے کہ علا قے میں صحافتی معیار کو برقرار رکھا جائیگا اور عوامی مسائل کو قلم کے ذریعے حکام با لا تک پہنچانے میں خلوص نیت سے کام لینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -